ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

عمران خان مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی سینئر صحافیوں سے ملاقات، کہتےہیں کہ میاں نوازشریف کی تقریر آئین اور قانون کے مطابق ہے، عمران خان مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں سینئرصحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے تقریر میں کسی ٹکراؤ یا تصادم کی بات نہیں کی، قائد نواز شریف کی تقریر آئین اور قانون کے مطابق تھی،ٹکراؤ اور تصادم کی فضا پیدا کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ضرورت ہے، اڑھائی سال میں حکومتی سیاسی انتقامی کارروائی بے نقاب ہوچکی ہے۔انہوں نےکہاکہ عدالتوں کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کی تصدیق کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کے ادارے کا قانونی مینڈیٹ ختم ہوچکا ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ عمران خان مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہیں، آج ایک مفصل کتابچہ جو چار حصوں پر مشتمل ہے آپ کو دے رہا ہوں، ضمیر مطمئن اور دامن صاف ہے، میرے فیصلوں سے قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت ہوئی ،میرے فیصلوں سے میرے بچوں اور خاندان کے کاروبار کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ چین اور برطانیہ کی حکومتوں نے بھی ہماری ایمانداری کی گواہی دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer