ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ میں دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

ساندہ میں دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ساندہ کے علاقے میں لڑکی کے تنازع پر دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد  جاں بحق  جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے تنازع پر ککوشاہ اور ندیم میلا نامی گروہ میں تصادم ہوا اور اسی  دوران اندھا دھند فائرنگ کے باعث بائیس سالہ ابوذر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چودہ سالہ فہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، ریسکیو نے تصادم کے دوران زخمی ہونیوالے اسد شاہ، ریاض اور واحد کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، البتہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer