خواجہ سراؤں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے ادارہ قائم

خواجہ سراؤں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے ادارہ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: خواجہ سرا سوسائٹی اور انسٹیٹیوٹ فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہمارا ہنر ہماری پہچان کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب میں خواجہ سراؤں کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے ادارے ہنرگاہ کا  افتتاح بھی  کیا  گیا۔ پیکو  روڈ پر واقع مہر  بینکویٹ  ہال میں خواجہ سرا

  سوسا ئٹی   اور انسٹیٹیوٹ فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہمارا ہنر ہماری پہچان کو موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں زندگی کے مختف شعبہ جات میں کام کرنے والے خواجہ سراؤں اور انسٹیٹیوٹ فار سٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر گل حسن عباس سمیت دیگرافراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل حسن خان نے کہا کہ ہنر گاہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو کہ خواجہ سراؤں کو بیوٹیشن، کوکنگ اور سٹچنگ سمیت مختلف قسم کے ہنر سکھانے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے تا کہ وہ معاشرے میں بہتر زندگی گزار سکیں۔

تقریب میں شریک خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہنر گاہ کا قیام خواجہ سراؤں کی زندگی میں بہتری لائے گا اور مختلف ہنر سیکھنے کےبعد خواجہ سرا بھی باعزت طریقے سے اپنا روزگار کر سکیں گے۔کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے خواجہ سراؤں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو مزید خوبصورت بنا دیا۔خواجہ سراؤں نے ہنرگاہ کے قیام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات کیئے جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer