گورنر پنجاب ، سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کا جناح ہسپتال کا دورہ

گورنر پنجاب ، سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کا جناح ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بسام سلطان) گورنر پنجاب چوہدری سرور، سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کی جناح ہسپتال آمد، کالج میں شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کی جانب سے قائم کردہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سنٹر، سکل لیب اور لائبریری کا دورا کیا۔

  گورنر پنجاب چوہدری سرور اور سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کی جناح ہسپتال آمد پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل، ایم ایس جناح ہسپتال  ڈاکٹر عاصم حمید سمیت دیگر ڈاکٹروں نے شاندار استقبال کیا۔ شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کی جانب سے کالج میں بنائے گئے سکل لیب، کالج کی لائبریری اور کچن کا دورہ کیا۔ گورنر پنجاب کو بتایا گیا کہ شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ روزانہ تین ہزار سے زائد مریضوں کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر مہمانان نے ہسپتال میں شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کی جانب سے قائم کردہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سنٹر میں مہانا کارکردگی پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی، گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا ڈائلسز سنٹر میں دی جانے والی سہولیات کسی یورپین ممالک سے کم نہیں، ہمارے معاشرے میں حوسلہ افزائی کی کمی ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمرا سینئررہنما اپٹما گوہر اعجاز، چیئرمین لیک سٹی جاوید اقبال، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ ڈائلسز سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹرز، نرسز اور عملہ کی ماہانا وار کارکردگی پر بونسز تقسیم کئے گئے جو یقیناً عملہ کی حوصلہ افزائی میں کار آمد ثابت ہو گا۔

Shazia Bashir

Content Writer