ویب ڈیسک: ہنڈائی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑی ٹکسن ہائبرڈ پر بڑی آفر لگا دی،نئی اقساطی اسکیم کے تحت خریدار آسانی سے گاڑی کے مالک بن سکتے ہیں، کمپنی نے پاکستان میں اپنی مقبول ایس یو وی ٹکسن ہائبرڈ (Tucson Hybrid AWD) کے لیے ایک بلا سود اقساطی پلان متعارف کرایا ہے۔
اس منصوبے کے تحت خریدار اب گاڑی کی قیمت 18 ماہ میں بغیر کسی سود یا اضافی چارجز کے ادا کر سکیں گے، یہ اسکیم ایس یو وی ٹکسن ہائبرڈ پر لگائی گئی ہے۔
اسکیم کی اہم تفصیلات
ایڈوانس ادائیگی: گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت کا 50 فیصد، اقساط کی مدت 18 ماہ ہے، ماہانہ قسط 3 لاکھ 40 ہزار روپے جبکہ کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

ہنڈائی کمپنی کے مطابق، ٹکسن ہائبرڈ میں کمپنی کی جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ایندھن کی بچت اور طاقتور پرفارمنس فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی اسکیم بلا سود اقساطی پلان خریداروں کو شفاف اور سہل فنانسنگ کا موقع فراہم کرتی ہے، جس میں کوئی چھپے ہوئے چارجز یا سودی شرح شامل نہیں۔
مزید معلومات یا ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے صارفین کو اپنے قریب ترین ہنڈائی ڈیلرشپ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔