ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو پھر خیر باد کہہ دیا  

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو پھر خیر باد کہہ دیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں سوشل میڈیا پر کب واپس آؤں گی، لیکن وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئے گی۔

 علیزے شاہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے بہت کم وقت اور کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں غیر معمولی شہرت حاصل کی،بے پناہ شہرت و کامیابی کے باوجود اداکارہ ذہنی تناؤ کا شکار رہی ہیں جس کا ذکر انہوں نے وقتاً فوقتاً اپنی مختلف سوشل میڈیا پوسٹ میں کھل کر کیا ہے۔ 

  اب حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، انسٹاگرام ویڈیو اپنی سٹوری میں شیئر کی اور اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں، اس سے قبل میں شرمندہ تھی کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اب تک اپنی زندگی کے ساتھ کیا کررہی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں سوشل میڈیا پر کب واپس آؤں گی، لیکن وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئے گی،انہوں نے ویڈیو پیغام کے اختتام پر مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا،مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا تو صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے علیزے کی ذہنی صحت کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیئے۔

 واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کی ہوں، اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی علیزے شاہ اپنے انسٹاگرام کی تمام تصاویر و پوسٹس ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔