ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت 

افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔

 دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ نے دشمن کی یلغار روک کر تاریخ میں جرات و شجاعت کا نیا باب رقم کیا، وہ زخمی ہونے کے باوجود چٹان کی طرح محاذ پر ڈٹے رہے اور دشمن کی پیش قدمی کو روکا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ جیسے بہادر سپوت افواجِ پاکستان اور پوری قوم کا فخر ہیں۔