ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 گھنٹےلوڈشیڈنگ؛ محکمےنےشیڈول جاری کردیا

Gas supply , loadshedding, SNGPL, Sui Gas, Natural Gas, Domestic consumption
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گیس فراہم کرنے والی کمپنی نے سردی کی آمد کے ساتھ ہی عوام کے لئے نئی مصیبت کھڑی کر دی۔ اب عوام اپنے گھروں میں ہی قیدی ہو کر رہ گئے ہیں۔  کھانا بنانے کے لئے  ایک ایک منٹ کا حساب رکھ کر کام کرنا پڑے گا ورنہ کھانے کو ترسیں گے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کے لیے گیس  کی تباہ کن لوڈشیڈنگ  شروع کر دی ہے۔ گیس چوبیس گھنٹے مین صرف چند گھنٹے وہ بھی انتہائی معمولی دورانیہ کی تین قسطوں مین مل رہی ہے۔ جو لوگ کھانا بنانے کے لئے گیس کمپنی کی ڈکٹیٹر شپ کے مطابق عمل نہیں کرین گے وہ کھانا کھانے کے لئے ترسیں گے۔ چائے پینے کے عادی اب دن بھر چائے کی پیالی پینے کو ترسیں گے۔ کچھ بھی پکانے کی ضرورت ہو تو  کئی گھنٹے تک گیس کی سپلائی شروع ہونے کا انتظار کرنا پرے گا۔

 ایس این جی پی ایل نے گیس کے گھروں پر  کھانا پکانے کے لئے گیس استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے سخت ترین لوڈ شیدنگ شروع کر دی ہے۔ موسم سرما کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول  اتنا سخت ہے کہ صارفین کو صرف دن کے اوقات میں تین بار  گیس ملے گی۔ صبح اور رات کو دو بار صرف تین تین گھنٹے کے لئے گیس ملے گی اور دوپہر کو صرف دو گھنٹے میں سب کھانا پکانا ہو گا۔ 

 ایس این جی پی ایل کے شیڈول کے مطابق صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ دوپہر کو ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک صرف دو گھنٹے  گیس دستیاب ہو گی،شام ساڑھے 5 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک تین گھنٹے کے لئے گیس دستیاب ہو گی۔ رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے کے درمیان   گیس نہیں ملے گی۔

جن شہریوں کو  نوکری اور روزگارر کی مصروفیات کے  سبب صبح  ، دوپہر شام ایس این جی پی ایل کے مسلط کئے ہوئے اوقات سے پہلے یا بعد میں کھانا پکانے کا وقت ملتا ہے وہ اب یا تو گھر میں کھانا بنانے کو ترسیں گے یا بازاروں سے مہنگا کھانا کھائیں گے یا پھر مہنگی ایل پی جی لا کر استعمال کرین گے۔

 ایس این جی پی ایل کے مطابق مذکورہ شیڈول کا اطلاق لاہور، اسلام آباد  اور  ایس این جی پی ایل کے دائرہ کار میں آنے والے  دیگر علاقوں پر ہو گا،اس شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے وقتوں کے دوران گیس کا پریشر کم ہو سکتا ہے یا سپلائی معطل بھی ہو سکتی ہے۔

 ایس این جی پی ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سولہ گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کا مقصد موسم سرما کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں گیس کے محدود ذخائر کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے کھانا پکانے اور دیگر گیس سے متعلق معمولات کو دیئے گے وقت کے مطابق ایڈجسٹ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے،کمپنی نے صارفین کو گیس کا استعمال ذمہ داری سے کرنے اور گیس چوری یا غیرقانونی کنکشن کی اطلاع دینے کی بھی اپیل کی۔