جو تنقید ہو رہی ہے صحیح ہو رہی ہے،شاداب خان کا بڑا اعتراف

جو تنقید ہو رہی ہے صحیح ہو رہی ہے،شاداب خان کا بڑا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے، جو تنقید ہو رہی ہے صحیح ہو رہی ہے، میں اچھی پرفارمنس نہیں دے رہا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ دوسروں کی تنقید پر نہیں ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہو گی، سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے بہتر یہ ہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اتحاد ہے، پاکستان ٹیم برے وقت سے نکلی ہے اور نکلے گی، ایسی پوزیشن سے پاکستان کو نکلنا آتا ہے، برے دن آتے ہیں اور کل سے اچھے دن شروع ہوں گے، اب ڈو اینڈ ڈائی میچز شروع ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ سے ٹیم کھڑی ہوتی ہے، جب آسان کیچز ڈراپ ہوں گے اور آسان بانڈری نہیں روکیں گے تو پریشر بن جاتا ہے،نائب کپتان نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہو گا، انجری اور بیماری کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آل راﺅنڈر کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، جس ٹیم کی بولنگ فارم اچھی ہو گی وہ آگے جائے گی، ہماری بولنگ لائن نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، امید ہے اگلے میچز میں اچھی بولنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں جمعہ کو اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 جیتے ہیں، پاکستان ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دی ہے۔