انڈونیشیا، اژدھا خاتون کو زندہ نگل گیا

انڈونیشیا،سماٹرا ،جزیرا،اژدھا ،زندہ،خاتون،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا زندہ   ہی نگل گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو زندہ نگلنے کا واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے صوبے جمبی میں پیش آیا۔

 جارح نامی 54 سالہ خاتون گذشتہ اتوار کی صبح جنگل سے ربڑ اکٹھا کرنے لیے گئی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔شام تک گھرواپس نہ لوٹی تو  اس کے اہل علاقہ نے  تلاش کرنا شروع کیا اور جنگل سے اس کی چپل، اسکارف، جیکٹ اور کام کے لیے استعمال ہونے والے آلات کو دریافت کیا۔انہوں نے ایک 22 فٹ لمبے اژدھے کو گمشدگی کے مقام کے قریب دیکھا۔مقامی پولیس کے مطابق اژدھے کا پیٹ پھولا ہوا تھا شک پڑنے پر اسے پکڑ کر پیٹ چاک گیا گیا تو خاتون کی لاش اس کے اندر موجود تھی۔

  انڈونیشیا میں یہ عام ہے کہ اژدھے عموماً چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہیں اور اپنے شکار کو سالم نگل لیتے ہیں لیکن انسانوں کو نگلنے کے واقعات بہت کم رونما ہوتے ہیں۔