ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیمارہونے کے ڈرسے 50 سال تک نہ نہانے والا شخص چل بسا

بیمارہونے کے ڈرسے 50 سال تک نہ نہانے والا شخص چل بسا
کیپشن: Amou haji
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٰیسک:دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ہفتوں نہیں نہاتے،کچھ ایسے ہیں جو مہینوں غسل نہیں کرتے،کچھ ایسے بھی ہیں جو صرف سال میں ایک بار نہاتے ہیں،دنیا میں ایک ایسا شخص بھی پایا گیا جو 50 سال تک نہیں نہایا ،50سال بعد جب اس نے غسل لیا تو برداشت نہ کرسکا اور بیمار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا ۔

 یہ شخص ایران کا رہنے والا امو حاجی  تھا ،جس نے تقریباً 50 سال تک صابن اور پانی کے استعمال سے گریز کیا۔ ان کو ڈر تھا کہ وہ بیمار ہو جائیں گے لیکن 50 سال تک نہائے بغیر زندہ رہنے والے امو حاجی کو اس عادت کی وجہ سے میڈیا نے دنیا کا غلیظ ترین فرد قرار دینا شروع کر دیا۔

 برطانوی خبر رساں ادارے’’بی بی سی ‘‘کے مطابق اورپھر کئی دہائیوں بعد پہلی بار نہانے کے چند ہی ماہ بعد ان کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ امو حاجی نامی جوگی ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے ایک دیہات کے رہائشی تھے جن کے گاؤں والوں نے ان کو غسل کی کافی ترغیب دی لیکن وہ ہر بار بچ کر نکل جاتے تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل امو حاجی نے گا ؤں والوں کی بات مان لی اور غسل لے لیا تھا۔ ایران کی ارنا ایجنسی کے مطابق اس غسل کے بعد امو حاجی بیمار پڑ گئے اور گذشتہ اتوار ان کا انتقال ہو گیا۔وہ اپنی اس عادت کی وجہ سے مشہور شخصیت بن چکے تھے۔ 2014 میں انھوں نے تہران ٹائمز کو انٹرویو بھی دیا جس میں انھوں نے بتایا کہ ان کو خارپشت کھانا پسند ہے۔ وہ زمین میں کھودے ایک سوراخ میں رہتے تھے۔ گاوں والوں نے پھر ان کے لیے ایک جھونپڑی بنا دی۔

 ارنا ایجنسی کے مطابق برسوں تک غسل کے بغیر رہنے کی وجہ سے ان کے جسم کی جلد پر پھوڑے بن چکے تھے۔ ان کی خوراک گلے سڑے گوشت اور گندے پانی پر مشتمل تھی جس کو پینے کے لیے وہ ایک تیل کے استعمال شدہ پرانے ڈبے کا استعمال کرتے تھے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-26/news-1666764642-1101.jpg