(عرفان ملک)لاہور پولیس کو غیرمسلح کر دیا گیا، اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کے احکامات جاری، پولیس دھرنے سے نمٹنے کے لیے صرف پیپرگنز، پینٹ بال گن اور ڈنڈے سوٹوں سمیت ٹیئر گیس کا استعمال کرے گی۔
حکومت کے مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام تاہم پولیس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
لاہور پولیس کے تمام ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پیز اور ایس پیز دھرنے کے مقام پر بھجوائے جائیں گے،آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، سیکورٹی ڈویژن ، اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن کی نفری بھی دھرنے کے لیے بھجوائی جائے گی۔
لاہور پولیس کے پندرہ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار گوجرانوالہ بھجوائے جائیں گئے، جہاں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ پولیس نفری بھجوانے کے لیے پرائیویٹ بسوں کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔