ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی جبکہ وزارت ریلوے نے مسافروں پرمعاشی بوجھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایا بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔