ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر،  پرائیویٹ کالجز کو رجسٹریشن دینے سے انکار 

private colleges
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)انٹرمیڈیٹ پاس لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر،محکمہ ہائیرایجوکیشن نے  322 پرائیویٹ کالجز کو رجسٹریشن دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے 322 کالجز کی فائلز مسترد کر دی گئیں،ڈائریکٹوریٹ کالجز نے پرائیویٹ کالجزکی رجسٹریشن کی منظوری نہیں دی،پرائیویٹ کالجزمیں بی ایس آنرز میں نئے داخلہ نہیں ہوسکیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کالجزنےرجسٹریشن کی مطلوبہ دستاویزات 6 ماہ قبل جمع کرائیں،ڈائریکٹوریٹ تاحال کالجزکی فائلزپرلگائے اعتراضات بتانے سے گریزاں ہیں حالانکہ پالیسی کےتحت کالجز کی رجسٹریشن پر محکمہ ایک ماہ میں فیصلےکاپاپندہے،رجسٹریشن پالیسی پرعملدرآمدنہ ہونے سےکالجز نے وزیر اعلیٰ سےنوٹس لینے کی اپیل ہے۔
بی ایس آنرز ڈگریوں کی اجازت کیلئے325 میں سے3 کالجزکےکیسزمنظورہوئے،یکم فروری سے 31 مارچ تک پرائیویٹ کالجز کی درخواستیں جمع کرنالازمی ہے،ڈائریکٹوریٹ کالجز 30 اپریل تک درخواستوں پر حتمی فیصلہ کرنے کا پاپند ہے،درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد 30جون تک این اوسی دینے کی ڈیڈ لائن ہے۔