ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھونی کی 5 سال پہلے کی گئی پیشگوئی سچ ثابت، ویڈیو وائرل

Dhoni video viral
کیپشن: Dhoni video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، گرین شرٹس کی اس تاریخی فتح  کے بعد انڈیا کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کی پیشگوئی کی تھی۔

دھونی کی یہ ویڈیو سنہ 2016 کے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس کی ہے۔ پاکستان کو ہرانے کے بعد دھونی نے کہا تھا کہ "اگر آپ کو اس پر فخر ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں پاکستان سے 11 صفر سے آگے ہیں تو یہ بھی ایک سچائی ہوگی کہ ہم آج  نہیں تو کل ضرور ہاریں گے ۔ خواہ آج ہاریں ، 10 سال بعد ہاریں ،20 سال بعد ہاریں یا  50سال بعد ہاریں ، لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمیشہ جیتتے رہیں گے ۔"

خیال رہے کہ 2016 میں کولکتہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تاہم بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرلیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer