بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟

Balochistan Assembly
کیپشن: Balochistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کےلئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

  قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ظہور احمد بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کے نام کی تصدیق کر دی۔ ظہور احمد بلیدی نے بتایا کہ دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی نئے قائد ایوان کیلئے مشاورت کریں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال خان نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچا لیا ہے، تمام اتحادی جماعتوں نے عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ نامزد کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔

ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لیے مل کر کام کریں، گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبے کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer