ن لیگی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ن لیگی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ن لیگی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔نسداد دہشتگردی کی عدالت نے نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت 30 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توثیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوروان عدالت نے 30 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ۔ انسدا ددہشتگرد ی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔

تمام ملزمان نے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ اس مقدمے سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے ، رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر موقع پر موجود ہی نہیں تھے ۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ نیب لاہور آفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ کیپٹن صفدر اور راناثناءاللہ کی ایما پر ہوا ہے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر کے بعد سنا دیا ۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس لاہور پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ،مریم نواز بیان ریکارڈ کرائے بغیر واپس لوٹ گئی تھیں۔اس دوران ان کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا تھا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer