ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرنا رنگ لے آیا، یوٹیلٹی سٹورز کی رونقین بحال

دھرنا رنگ لے آیا، یوٹیلٹی سٹورز کی رونقین بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد شہر کے یوٹیلٹی سٹورز چار روز بعد کھل گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی سپلائی آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گی اور ملازمین پھر سے اس ادارے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ شہر کے یوٹیلٹی سٹورز چار روز بعد کھل گئے، ملازمین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ملک بھر سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا دھرنا رنگ لے آیا اور حکومت نے ان کے مطالبات منظور کر لیے ہیں، جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔  

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی سپلائی کا عمل شروع ہو جائے گا، جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کی رونقین بحال ہو جائیں گی اور ملازمین پوری محنت اور لگن کے ساتھ اس ادارے کو ایک مرتبہ پھر سے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔