ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نئے قوانین کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت

پنجاب میں نئے قوانین کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے  نئے قواعد وضوابط کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دے دی۔ 

ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دی گئی ہے، 3 مختلف دورانیوں میں تیتر کے شکار کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق تیترکے شکار کے لیے پہلا دورانیہ یکم دسمبر سے 15فروری 2026 تک ہوگا جبکہ دوسرا دورانیہ 14 دسمبر تا 15فروری اور تیسرا 10جنوری تا 15فروری تک ہوگا۔ 

 شکار صرف اتوارکے دن مستند اسلحے اور شوٹنگ لائسنس کے ساتھ کھیلنےکی اجازت ہوگی۔