ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : وی آئی پی موومنٹس سے شہری پریشان

لاہور : وی آئی پی موومنٹس سے شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: لاہور کی شاہراہوں پر بار بار وی آئی پی روٹس لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دفاتر جانے والے افراد، اسکول وینز اور ایمبولینسز سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق شہر میں روزانہ 30 سے زائد وی آئی پی موومنٹس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

ٹریفک پولیس لاہور نے پنجاب حکومت کو پالیسی میں نظرثانی سے متعلق سفارشات پیش کر دی ہیں، جن میں بار بار روٹس اور غیر ضروری وی آئی پی موومنٹس ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ سفارشات کے مطابق زیرو اور گرین روٹ صرف مجاز افراد تک محدود کیے جائیں گے جبکہ غیر مجاز افراد کو زیرو یا گرین روٹ دینے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ روٹ استعمال کرنے والے افراد کو پیشگی اطلاع جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، تاکہ شہریوں کو متبادل راستوں کا انتخاب کرنے میں آسانی ہو۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے بریفنگ میں کہا کہ غیر ضروری وی آئی پی ترجیحات ختم کی جائیں تو شہر کے ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔