ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کوہراساں کرنےکاکیس ، ڈی پی اوشیخوپورہ بلال ظفرشیخ لاہورہائیکورٹ طلب

شہری کوہراساں کرنےکاکیس ، ڈی پی اوشیخوپورہ بلال ظفرشیخ لاہورہائیکورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پولیس کی جانب سے شہری کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدم پیشی کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کی وارننگ۔

جسٹس تنویر احمد شیخ نے شہری محمد شاہد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ایک چھوٹا تھانیدار اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک عمر طاہر کے ہمراہ پیش ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کیا گیا تھا، وہ کہاں ہیں؟ جس پر تھانیدار نے جواب دیا کہ ایس ایچ او کی طبیعت خراب ہے اور وہ پیش نہیں ہو سکے۔ متعلقہ ایس ایچ او کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس تنویر احمد شیخ نے صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بصورتِ دیگر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer