علی ساہی :صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجراء جاری ہے.
رواں ماہ مجموعی طور پر 33 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ یونٹس سے استفادہ کیا, پنجاب کے 27 اضلاع میں پنک اور بلیو لائسنسنگ یونٹس شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 12 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیا جبکہ 13 ہزار افراد نے فریش ریگولر لائسنس بنوائے۔ اس کے علاوہ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پنک لائسنسنگ یونٹس فعال کر دئیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ 4500 خواتین کو پنک موبائل لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے سہولیات فراہم کی گئیں۔