بھارتی وزیر کھیل کا رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر
کیپشن: بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کوئی ملک انڈیا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، درست وقت کا انتظار کریں، بھارت کھیلوں کی دنیاکی بڑی طاقت ہے، اس لیے انڈیا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ چیئرمین رمیز  راجہ نے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کیلئے  بھارت نہیں جائے گا۔ رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رمیز  راجہ کے  بیان پر  بھارت میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، رمیز  راجہ کے بیان نے ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔