اداکارہ بپاشا نے ننھی پری کی تصویر شیئر کردی

Actress Bipasha Basu and actor Karan Singh Grover share the picture of their daughter
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ بپاشا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کچھ روز قبل بالی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔بپاشانے اپنی بیٹی دیوی کی پہلی تصویر شیئر کردی ہے۔تصویر میں دونوں کو بالکونی میں کھڑے بیٹی دیوی کو ڈھلتے سورج کی کرنوں میں جھولا دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بپاشا نے بچی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی تاہم بچی کا چہرہ دل والی ایموجی کے ذریعے چھپایا گیا ہے۔تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا ہے۔

کچھ روز قبل بپاشا باسو کی جانب سے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خبر بھی شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹی کا نام 'دیوی باسو سنگھ گروور' رکھا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر