فلم ''ریڈ نوٹس'' نے نیٹ فلیکس پر کامیابی کے جھنڈ ے گاڑ دیے

Red Notice
کیپشن: Red Notice
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس  پرفلم ''ریڈ نوٹس'' مسلسل ایک ہفتے سے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب، راک ، ریان رینالڈ اور گال گیڈوٹ کی اداکاری نے جھنڈ ے گاڑ دئیے۔ 
2018میں تیار ہونے والی اس فلم نے 300 ملین ڈالر کے بجٹ کے ساتھ مکمل ہونے پر تہلکہ مچا دیا تھا ۔ مصنف راسن تھربر کی سیریز کو پہلے ہی ہفتے نیٹ فلیکس کے 148 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔ نیٹ فلیکس پر اتنے بڑے بجٹ والی فلم کو فی الحال ریلیز کرنے کا فیصلہ چاہے عجیب لگے لیکن اس کی ٹائمنگ پرفیکٹ ہے۔

blob:https://web.whatsapp.com/d44d2c1b-c8ab-448d-9b12-53b4e9b2c0ee

یورپ اور ہالی وڈ میں تھیٹرز پر کسی بھی فلم کو ریلیز کرنے کے لئے موسم گرما بہترین تصور کیا جاتا ہے لیکن نیٹ فلیکس کی چھوٹی اسکرین پر کرسمس سے پہلے فلم کوریلیزکرنا بہترین تھا۔کورونا کے بعد شوبز انڈسٹری کے لئے برا وقت اب بھی جاری ہے ہے لیکن نیٹ فلیکس پر وبا کا کوئی اثر نہیں بلکہ نیٹ فلیکس کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔
 '' ریڈنوٹس'' کی اسٹریمنگ سروس پر کامیابی نے  اسٹوڈیوز  کے لئے ایک  نیا رستہ کھول دیا ہے اب تھیٹرز کی جگہ فلموں کی کامیابی کا فیصلہ ممکنہ طور پرغیر روایتی نیٹ فلیکس ہی کرے گا۔ امکان ہے کہ تھینکس گونگ ڈے اور کرسمس کی چھٹیوں کے درمیان فلم ناظرین کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ یعنی 214 ملین سے تجاوز کرجائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر