ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شادی کرنے سے بہتر ہے بچہ گود لے لوں، معروف بھارتی اداکارہ  

Swara Bhaskar
کیپشن: Indian actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ  نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچہ گود لینے کیلئے تیار ہیں۔

 بھا رتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بتایا کہ بچہ گود لینے کا خیال کافی عرصے سے ان کے ذہن میں تھا لیکن حال ہی میں وہ اس فیصلے پر پہنچی ہیں کہ وہ اب اس کام کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوارا بھاسکر نے یہ انکشاف  ایک انٹرویو دیتے ہوئے  کیا کہ وہ ہمیشہ سے ایک خاندان اور بچوں کی خواہش رکھتی تھیں اور اُنہوں نے محسوس کیا کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ وہ ایک بچہ گود لے لیں۔

 اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’وہ بہت سے ایسے جوڑوں سے مل چکی ہیں جنہوں نے بچے گود لیے ہیں، کچھ ایسے بچوں سے ملاقات کی جو گود لیے گئے تھے اور اب وہ تقریباً بالغ ہو چکے ہیں اور انہوں نے گود لینے کے طریقہ کار اور تجربے کو بھی پڑھا ہے۔