کیا ایم جی پاکستان کی پہلی الیکٹرک اسپورٹس کار لانچ کرنے جارہاہے؟

MG electric cars
کیپشن: MG
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایم جی کے چئیرمین جاوید آفریدی کی سوشل میڈیاپر زیر گردش تازہ ترین ٹویٹ نے کارلورز کے ذہن میں سوالات کھڑے کردئیے۔
ایم جی کی جانب سے یکے بعد دیگرے  نئے کار ماڈلزکی لانچنگ کے اعلان کے بعد ایک اور بم شیل پھینک دیا گیا۔

چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹر پر کی گئی ایک ٹویٹ میں وہ ایم جی برطانیہ کے دفاتر میں سی ای او کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایم جی اسپورٹس ای وی سائبرسٹر کا ماڈل بھی پڑا ہے۔ کیایہ اشارہ ہے کہ ایم جی اسپورٹس ای وی پاکستان میں لانچ ہونے جارہی ہے ۔ 
https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-11-26/news-1637921573-6356.jpg

 یادرہے مئی میں اس جدید ترین  اسپورٹس کار کی پروڈکشن شروع کی گئی تھی۔ جسے اسپورٹس کار ناقدین نے ہوا کا تازہ جھونکا قراردیا تھا۔ دوسیٹر سائبرسٹر ایم جی اسپورٹس ایک الیکٹرک کار ہے جو محض تین سیکنڈ میں 62 میل فی سکینڈ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے اور ایک دفعہ چارجنگ کے بعد 497 میل کا فاصلہ طے کرنے کی اہل ہے ۔ فائیو جی کنیکٹوٹی سے لیس سائبرسٹر '' میجک آئی ''ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس سے لیس ہے جو روایتی ایم جی اسپورٹس کار کی طرح انجن آن کرنے پر آن ہوں گی۔ جبکہ کار کے چاروں طرف پینل کے ساتھ'' لیزر بیلٹ'' ایل ای ڈی اسٹرپس نصب ہیں ۔ گاڑی کی بیک لائٹس بھی ایل ای ڈی اور برطانوی جھنڈے یونین جیک کی طرز کی ہیں۔

 گاڑی کا انٹریئر وزن کو کم کرنے کی خاطر کاک پٹ ڈیزائن کا حامل ڈیجیٹل فائبر سے تیار کردہ ہے ۔ فل ٹچ کنٹرول سے لیس سسٹم کیلئے بڑی ایل ای ڈی لگائی گئی ہے۔ آل الیکٹرک انٹیلی جنٹ سسٹم  تین قسم کے خود کار ڈرائیونگ موڈ پیش کرتا ہے۔ گاڑی کی مزید تکنیکی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر