شہر میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں

شہر میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: شہر میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،  تھانہ مصطفی آباد کہ حدود میاں میر کالونی سے تین دنوں میں تین گاڑیاں چوری، پولیس نے تاحال مقدمہ ہی درج نہ کیا ۔
  

تفصیلات کے مطابق  تھانہ مصطفی آباد کی حدود میاں میر کالونی سے تین دنوں میں تین گاڑیاں چوری ہو گئیں ، مگر پولیس تاحال کوئی کاروائی نہ کی،  متاثرہ شہری حسن کا کہنا تھا کہ گھر کے باہر گاڑی کھڑی کی تھی صبح دیکھا تو گاڑی غائب تھی، تھانے میں درخواست جمع کروائی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ۔مطالبہ ہے کہ علاقے میں پولیس پٹرولنگ کا عمل بہتر کیا جائے اور جلد گاڑی چوری کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی جائے۔

 
  پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر حکمت عملی نہ بنا سکی، تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود طارق ٹاؤن میں چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا کا صفایا کرگئے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے، صبح جب گھر آئے تو تالے ٹوٹے ہوئےاور سامان بکھرا ہوا تھا۔ لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا بھی غائب تھیں، اطلاع دینے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer