بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے پالیسی مرتب

بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے پالیسی مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پی ٹی اے اور کسٹم حکام کی جانب سے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز کی ائیرپورٹ پر رجسٹریشن کے حوالے سے نئی پالیسی تیار، سمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے حوالے سے 20 دسمبر کے بعد پاکستان داخل ہونے سے قبل بائیومیٹرک اور ای ایم ای سکینگ کے بعد ائیر پورٹ سے گزارنے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافر 20 دسمبر سے لاہور ائیرپورٹ آمد لاؤنج میں امیگریشن اور کسٹم کروانے سے پہلے اپنے ساتھ لائے گئے موبائل فونز رجسٹر ڈ کرائیں گے، پی ٹی اے کاؤنٹر پر مسافر کو بائیومیٹرک کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کے بعد وہ فون کارآمد ہوگا۔ 

بیرون ملک سے لائے گے فون صرف ایک آن لائن رجسٹرڈ ہوں گے جب کہ مسافر اپنے ذاتی استعمال کے فون کے علاوہ دو موبائل فون ساتھ لاسکتا ہے اور فی مسافر سے تین سے زائد موبائل ساتھ لانے پر ضبط ہوں گے۔

اس سلسلے میں پی ٹی اے رواں ہفتے ہی لاہور ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر کاؤنٹر بنائے گی، پی ٹی اے کاؤنٹر پر مسافر کو اپنے ساتھ لائے گئے نئے اور پرانے موبائل کی رجسٹریشن کروانا لازم ہوگا۔