ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب میں زلزلہ ؛ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ آگئی

لاہور سمیت پنجاب میں زلزلہ ؛ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے : پی ڈی ایم اے پنجاب نے   زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی ۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔لاہور میانوالی جھنگ فیصل آبا راولپنڈی  پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکزجہلم سے  58 کلومیٹر ساوتھ ویسٹ تھا۔متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔