ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور کی تمام عازمین حج کو مبارکباد،دنیا میں امن کیلئے دعائیں کی جائیں

وفاقی وزیر مذہبی امور کی تمام عازمین حج کو مبارکباد،دنیا میں امن کیلئے دعائیں کی جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے مقدس موقع پر پورے عالم اسلام اور دنیا بھر میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف  کی خصوصی ہدایات پر وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

 انھوں نے عازمین حج سے پاکستان کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی دعاوں کی اپیل کی، انھوں نے کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو مثالی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف  کی خصوصی ہدایات پر وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں جبکہ حج مشن پوری لگن اور عزم کے ساتھ حجاج کرام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

 سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت عطا کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔