سٹی 42: پنجاب پولیس کاصوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 40 ہزار 253 اشتہاری مجرمان، 15 ہزار 260 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے۔گرفتار اشتہاری قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری اور فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔لاہور ریجن سے 8569 اشتہاری مجرمان، 4747 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے، شیخوپورہ ریجن سے 4911 اشتہاری مجرم، 284 عدالتی مفروران قانون کی گرفت میں آئے، گجرانوالہ ریجن سے 6315 اشتہاری مجرمان، 3192 عدالتی مفرور دھر لئے گئے۔راولپنڈی ریجن میں 2579 اشتہاری مجرمان، 247 عدالتی مفروروں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔
سرگودھا ریجن میں 3830 اشتہاری مجرم، 2296 عدالتی مفرور قانون کے شکنجے میں آئے۔فیصل آباد ریجن سے رواں سال 2766 اشتہاری مجرموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملتان ریجن سے 3131 اشتہاری مجرمان، 238 عدالتی مفرور دھر لئے گئے، ساہیوال ریجن سے 2184 اشتہاری مجرموں، 1540 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا،ڈیرہ غازی خان ریجن سے 3431 اشتہاری مجرم، 1201 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے،بہاولپور ریجن سے 2537 اشتہاری مجرموں، 1515 عدالتی مفروروں کی گرفتاری ہوئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App