سٹی42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے 27 سے 31 مئی کے دوران آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App