عابد چودھری: 73سرکاری محکموں کی گاڑیاں ای چالان ڈیفالٹر،سی ٹی او لاہور کی جانب سے ادائیگی کے لئے متعلقہ محکموں کو مراسلے ارسال کردیے گئے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ 73 سرکاری محکموں کی 3896 ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں پر کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، ان گاڑیوں کی فہرست ترتیب دے کر انکی تفصیلات متعلقہ محکموں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ محکموں کو جرمانوں کی ادائیگی کے لئے مراسلے لکھ کر بھجوانے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، ای چالان ڈیفالٹر لسٹ میں پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں جن کو ادائگی والی لسٹ میں سر فہرست رکھا گیا ہے۔
معاشروں میں بدلاؤ اسی صورت ممکن ہے جب آغاز خود احتسابی سے کیا جائے، سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سڑکوں پر مثالی رویہ اپنانا ہوگا، قانون کی پاسداری کرنا ہوگی تاکہ شہری انکی تقلید کریں۔