ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال: 19سالہ لڑکی کےقتل کا معمہ حل،سوتیلاباپ قاتل نکلا

 ہنجروال: 19سالہ لڑکی کےقتل کا معمہ حل،سوتیلاباپ قاتل نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری: ہنجروال  میں 19سالہ فریحہ فاطمہ کے اندھے قتل کا معمہ حل،سوتیلاباپ ہی قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق  ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ  ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر 19سالہ فریحہ فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزم نے قتل کے بعد مقتولہ کی لاش چادر میں لپیٹ کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی ۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم اس گھناؤنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔