فردوس عاشق اعوان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

فردوس عاشق اعوان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
کیپشن: Firdous Ashiq Awan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات  کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر