اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان کردیا

اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا، جنرل اسمبلی میں یواین امن مشن کی 75 ویں سالگرہ پر تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کی، امن مشن کے دوران شہید 8پاکستانی شہداء کو اعزاز سے نوازا گیا،سفیر محمد عامر خان اورکرنل راجہ افضال احمد نے شہداء کے میڈلز وصول کئے۔

شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان،حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔