یاسین ملک کی سزا کیخلاف آصف زرداری کا دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان

یاسین ملک کی سزا کیخلاف آصف زرداری کا دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر میں خود جاؤں گا۔

سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک کو سزا دینے سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے، ہم کشمیریوں کو خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرا اور پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کی آزادی کا وعدہ بھٹو اور بی بی نے کیا تھا اسکی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی عدالت کے فیصلےکے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔