ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم

 مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم
کیپشن: PmlN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: ایک طویل مدت کے بعد چودھری نثار علی خان کی پنجاب اسمبلی میں انٹری کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،  نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کوسابق وزیر اعظم کی جانب سے تاحال کسی ردعمل کا اشارہ نہ مل سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا پارلیمانی گروپ نثار علی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے،  بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی چوھردی نثار کے لیے ہمددریاں ہیں اس طرح پرویز رشید ، شاہد حاقان عباسی ، مریم نواز ، رانا نثا اللہ خان گروپ کا چودھری نثار کے معاملہ میں سخت موقف رکھتے ہیں۔

تاہم چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن میں شولیت کے ان کے پرانے بیانات سامنے بھی ہے۔ ماضی قریب کی ہی بات ہے جب چودھری نثار علی خان نے پارٹی کی اے کلاس لیڈر شب کے بچوں کی پارٹی میں انٹری پر سخت بیانات دیئے ، اب تو مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں چودھری نثار کے بارے اسے سازشی تھیوری قرار دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer