لیسکو کے میٹریل چوری سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

Electricity
کیپشن: Electricity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے فیلڈ سٹور چوہنگ سے 6 کروڑ 64 لاکھ روپے کا میٹریل چوری کر لیا گیا، ایف آئی اے نے ریجنل سٹور منیجر سمیت بارہ افسران و ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لیسکو کے چوہنگ سٹور سے کروڑوں روپے کے میٹریل چوری ہونے کے سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کمپنی کے فیلڈ سٹور چوہنگ سے کروڑوں روپے کا غبن کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لیسکو کے ریجنل سٹور منیجر زاہد حسین سمیت 12 افسران و ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چھ کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے کے میٹریل کی خردبرد پر مقدمہ درج کیا ہے، فیلڈ سٹور چوہنگ سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا، میٹریل مارکیٹ میں فروخت کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

 ایف آئی اے کی جانب سے فیلڈ سٹور منیجر محمد شہباز، محمد نعیم، ثاقب خان، محمد محسن، عبدالحفیظ، عبدالرحمان، زبیر اصغر، سید غلام حسن، قاسم بٹ، ڈرائیور افتخار اور ذوالفقار علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer