ون ویلرز کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ون ویلرز کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) شاہراہ فاطمہ جناح پر ون ویلرز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

ایک طرف تو شہر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے جبکہ دوسری جانب نوجوان شہر میں اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں، قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ شاہراہ فاطمہ جناح پر ون ویلرز دوستوں میں ریس کے دوران جھگڑا ہوگیا، ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے 20 سالہ اسامہ نذیر موقع پر جاں بحق جبکہ احسن اور ابراہیم زخمی ہوگئے، مقتول کے والد نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

زخمی ہونیوالے نوجوان احسن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ون ویلرز تھے، جو ویلنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے رہے، ملزمان نے اسامہ اور دوستوں پر ریس کے دوران فائرنگ کی۔

پولیس نے ملزم کے چچا اور بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال فرار ہے۔