(علی رامے) الیکشن سے قبل خادم اعلیٰ کے خادموں کو اضافی تنخواہوں سے نوازنے کا فیصلہ ،ایوان وزیر اعلیٰ نے خادم پنجاب کے خادموں کی تفصیلات مرتب کرلیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ذرائع کے مطابق صرف ایوان وزیر اعلیٰ میں کام کرنے والے ملازمین کو اضافی تنخواہیں دی جائیں گی۔ جس کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے اور جلد منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے بھیجی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میں ملازمین وافسروں کی تعداد 715 سے زائد ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہوریوں کو بڑا تحفہ دے دیا
ذرائع نے واضع کیا ہے کہ یہ عید الاونس نہیں۔ بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر افسر و ملازمین کو اضافی تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں اخراجات 20 کروڑ سے زائد ہے۔