ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، جس میں حج انتظامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم خان بھی موجود تھے۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان حجاج کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور حکومت حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے حج و عمرہ انتظامات میں مزید بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ حج کے شعبے میں اپنے تجربات کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ 

ملاقات میں باہمی تعاون کے ذریعے حجاج کرام کو مزید سہولیات فراہم کرنے پر مشاورت ہوئی۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے بھی پاکستان کے حج انتظامات کو سراہتے ہوئے اس شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔