ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای سی سی کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر بڑا اقدام

ای سی سی کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ای سی سی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر بڑا اقدام اُٹھا لیا ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ای سی سی نے 100 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی، 100 ارب روپے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ میں منتقل کیے جائیں گے۔ 

ای سی سی کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر بڑا اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ سے فنڈز ری ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اہم منصوبوں کو متاثر کیے بغیر فنڈز منتقل کیے جائیں گے۔

 ای سی سی نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دے دی، گندم کی خریداری نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔ اس حوالے سے شفاف اور مسابقتی طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مارکیٹ استحکام اور کسانوں کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ غیر ضروری مداخلت سے گریز، مارکیٹ کو مستحکم رکھنے پر زور دیا گیا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق گندم ذخائر سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق ہوگا۔