ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا چیف آرگنائزر پنجاب ؛ پی ٹی آئی نے ناموں کیلئے سر جوڑ لیے

 نیا چیف آرگنائزر پنجاب ؛ پی ٹی آئی نے ناموں کیلئے سر جوڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی گرفتاری کا واقعہ؛ پی ٹی آئی نے نئے چیف آرگنائزر کے ناموں کیلئے سر جوڑ لئے۔ 
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب قیادت، سنٹرل قیادت اورپارلیمنٹرینزاپنی فہرست بنانے میں مصروف ہیں ۔نیا چیف آرگنائزر مستقل ہو گا یا قائم مقام فیصلہ نہ ہو سکا۔
گرفتاری پر پارٹی عہدیداران کیساتھ یکجہتی ضروری ہے۔ قائم مقام چیف آرگنائزر تعینات ہونے اختیارات کا واضع ہونا ضروری ہے۔نئے چیف آرگنائزر کا نام فائنل کرنے کیلئے باقاعدہ اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔
چیف آرگنائزر پنجاب کے ناموں کیلئے پرانے ،مضبوط پارٹی کارکنان کا نام زیر غور ہو گا۔نئے پارٹی کارکنان کو یہ منصب نہیں دیا جائے گا۔
پرانے کارکن کو یہ عہدہ دینے کا فیصلہ پارٹی متحد کرنے کیلئے کیا گیا ۔