حسن علی: پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے جبکہ سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر اسمبلی کی 25 پروٹوکول گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی میں صرف ضروری لائٹس جلائی جا رہی ہیں جبکہ برقی آلات مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لائٹس کیساتھ ساتھ غیر ضروری ایئر کنڈیشنرز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
سپیکر پہلے ہی مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ کمیٹی چئیرمین کے پیٹرول میں 70 فیصد کٹوتی کی گئی جبکہ سینئر افسران کے پیٹرول میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے، جس سے پیٹرول کی مد میں ماہانہ 7 سے 10 لاکھ روپے کی بچت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ اسمبلی ملازمین کی 50 فیصد روٹیشن وائز ڈیوٹی کا روسٹرم بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ وسائل کی کفایت شعاری یقینی بنائی جا سکے۔