ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: موبائل مکینک کی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، سفاک ملزم گرفتار

لاہور: موبائل مکینک کی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، سفاک ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں موبائل مکینک کے خاتون کو مبینہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کو شامی پارک سے گرفتار کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون بطور نرس پرائیویٹ کلینک پر کام کرتی ہے جبکہ ملزم نے خاتون کو گھر واپسی پر چونگی سٹاپ سے اغواء کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم خاتون کو اغواء کرکےایک فلیٹ میں لےگیاجہاں اسےتشددکا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کی جبکہ ملزم نےخاتون کو واقعہ ظاہر کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

خااتون کی درخواست موصول ہونے پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو شامی پارک سے گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔