ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو  مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہوں گے۔ پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز، پولی کلینک کی سولر پر منتقلی سے بلوں کی مد میں کثیر بچت ہو گی، ماضی میں عدم ادائیگی پر متعدد بار پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہو چکی ہے۔