شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے صارفین پر 252 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا (قومی ادارہ برائے توانائی کی ریگولیشن) میں دائر کر دی ہے۔
کمپنی نے ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس میں تنخواہوں کی ادائیگی اور میٹریل کی خریداری کے اخراجات کے پیش نظر ٹیرف میں اضافہ مانگا گیا ہے۔
لیسکو نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے جس کے مطابق کمپنی میں 2400 نئے ملازمین کی بھرتی پر 2 ارب روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے۔
درخواست میں خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز میں اضافے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولز کی ارتھنگ کے لیے 1 ارب 71 کروڑ روپے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 478 ملین روپے کا اضافی بجٹ مانگا گیا ہے۔
نیپرا نے اس درخواست پر 7 اپریل کو سماعت مقرر کر دی ہے۔