راؤدلشاد:خواتین،بچوں کے تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاقابل تحسین منفرد اقدام، بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن پولیس سکواڈ قائم، گشت شروع کردی۔
بازاروں میں رش کے اوقات میں خصوصی”ویمن پولیس سکواڈ“ گشت کریگا، ویمن پولیس سکواڈ کی پیدل، سائیکل ،موٹر سائیکل سوار ٹیمیں گشت کریں گی۔
مارکیٹوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی، ویمن پولیس سکواڈ بازاروں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی کریگا۔
شاپنگ کیلئے آئی خواتین،بچیوں کوپریشان کرنےکےواقعات کی روک تھام ہوگی، بازاروں میں خواتین سے موبائل،پریس چھیننے ،ڈکیتی کے واقعات میں واضح کمی ، ویمن پولیس کے پیدل سکواڈ بھی بازاروں میں نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ و دیگر شہروں میں گشت شروع کی گئی، لاہور میں ڈولفن پولیس کا خصوصی سکواڈ خواتین بچوں کے تحفظ ،معاونت کیلئے تعینات کیا گیا۔
ڈولفن کا کوئیک رسپانس سائیکل سکواڈ لاہور کے65 بڑے تجارتی مراکز پر تعینات کیا گیا، ڈی ایچ اے رایا، وائی لاگ،اچھرہ،ا نار کلی اور لبرٹی مارکیٹ میں سائیکل سکواڈ کی پٹرولنگ جاری ہے۔
کوئیک رسپانس سائیکل کے ساتھ ڈولفن بائی سکواڈ اور پیروپٹرولنگ یونٹ بھی موجود ہے، لاہور بھر میں 4ہزارزائد پولیس اہلکار سپیشل سکواڈ ڈیوٹی پر مامور کئے گئے، ڈولفن پولیس کا فرینڈلی یونٹ افطار کے بعد مارکٹیں بند ہونے تک گشت کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین ،بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے، بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔